ٹی 20 ٹورنامنٹ،کیپری کلب کی فتح ، کوارٹر فائنل میں رسائی
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ملک اجمل ہنجرا میموریل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں کیپری کرکٹ کلب کوٹ ادو نے۔۔
عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے راک اسٹارز کرکٹ کلب ملتان کو 40 رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔کوٹ ادو کرکٹ کلب کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول گراؤنڈ میں جاری اس ٹورنامنٹ کی نگرانی فرسٹ کلاس کرکٹرز سدیس رند، مہر ضیاء الرحمن اور سید اظہر عباس شاہ کر رہے ہیں۔ میچ میں راک اسٹارز ملتان نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ کیپری کرکٹ کلب کوٹ ادو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے ۔