نیو ایئر نائٹ پر 220 لٹر دیسی شراب ،چالو بھٹی برآمد
گگومنڈی (نامہ نگار)ایس ایچ او خالد محمود چوہان اور ان کی ٹیم نے شریف ٹاؤن سمیت مختلف مقامات سے نیو ایئر نائٹ کے لیے تیار کی جانے والی 220 لٹر دیسی شراب اور چالو بھٹی برآمد کر لی۔۔
۔شریف ٹاؤن میں فریاد موچی کی بھٹی سے 120 لٹر شراب، جملی را روڈ سے شہزاد ڈھڈی کے گھر سے 28 لٹر، افراہیم ماہڑہ سے 30 لٹر اور اڈا 25/85 سے عمران شاہ کے گھر سے 40 لٹر دیسی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے چاروں ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا ہے ۔