غیر قانونی گیس ری فلنگ کیخلاف کارروائیاں، مقدمات درج

غیر قانونی گیس ری فلنگ کیخلاف  کارروائیاں، مقدمات درج

وہاڑی (خبر نگار، نمائندہ خصوصی)سول ڈیفنس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پٹرول یونٹس کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ سول ڈیفنس آفیسر محمد ریحان وڑائچ کی زیر نگرانی ٹیموں نے وہاڑی شہر، لڈن اور۔۔

 9/11 ڈبلیو بی میں متعدد دکانوں اور یونٹس کی انسپکشن کی۔کارروائی کے دوران غیر قانونی گیس ری فلنگ پر سات مقدمات درج کیے گئے ، جبکہ 9/11 ڈبلیو بی میں ایک پٹرول یونٹ کی مشین ضبط کر لی گئی۔محمد ریحان وڑائچ نے کہا کہ غیر قانونی گیس ری فلنگ اور پٹرول یونٹس کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، اس لیے کسی کو بھی قانون سے بالاتر ہو کر کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ محکمہ سول ڈیفنس باقاعدگی سے انسپکشن کر رہا ہے اور خلاف ورزی پر بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔شہریوں نے محکمہ سول ڈیفنس کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں