پریس کلب لودھراں کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

پریس کلب لودھراں کے  نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد

لودھراں(سٹی رپورٹر)ڈی ایس پی صدر سرکل عابد حسین بھلہ کی لودھراں پریس کلب رجسٹرڈآمد، نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ۔۔

اور گلدستہ پیش کیا ۔ڈی ایس پی عابد حسین بھلہ کا کہنا تھا کہ پریس کلب صحافت کے میدان میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ان کی خدمات قابلِ قدر ہیں،محکمہ پولیس لودھراں صحافیوں کی محنت اور پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی قدرکرتا ہے ۔ انہوں نے پریس کلب کے عہدیداروں کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے مزید کامیاب مستقبل کی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں