مسجد سے پنکھا چوری، ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار، گولیاں برآمد
دوکوٹہ (نامہ نگار) بستی عباس نگر کی جامع مسجد فیضانِ عطار سے پنکھا چوری کرتے ہوئے ایک شخص کو اہلِ علاقہ نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق مبینہ ملزم شیراز ولد اسلم مسجد سے پنکھا اتار کر لے جا رہا تھا کہ اہلِ علاقہ نے مشکوک حرکات دیکھ کر اسے قابو کر لیا۔تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 44 بور رائفل کی دو گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔ بعد ازاں اہلِ علاقہ نے ملزم کو پولیس چوکی دوکوٹہ کے حوالے کر دیا۔