کوٹ ادو میں ایک رات میں چوری کی پانچ وارداتیں
موٹر سائیکل، نقدی اور طلائی زیورات سمیت مختلف سامان چوری
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کوٹ ادو کے مختلف علاقوں میں نامعلوم ملزموں نے گھروں اور دکانوں میں گھس کر ایک ہی رات میں 5 چوری کی وارداتیں کیں۔ پہلے واقعے میں محمد رفیق کے گھر سے موٹر سائیکل چوری ہوئی جبکہ دوسرے واقعے میں شاہ زیب مہدی کے گھر سے خواتین کے کپڑے ، طلائی انگوٹھی اور طلائی چین چوری ہوئیں، جن کی مجموعی مالیت 16 لاکھ روپے بتائی گئی۔تیسرے واقعے میں محمد آفتاب الطاف کے گھر سے نقدی 5 لاکھ روپے چوری ہوئی۔ چوتھے واقعے میں محمد عمر کی موٹر سائیکل مکینک کی دکان سے بیٹری اور سپیئر پارٹس 60 ہزار روپے مالیت کے چوری کیے گئے ۔ پانچویں واقعے میں ثناء اللہ کے گھر سے نقدی 50 ہزار روپے اور کوکا سونا 5 ہزار روپے کی مالیت چوری ہوئی۔ پولیس نے تمام مقدمات درج کر کے تحقیقات اور چھاپے جاری رکھے ہیں۔