میپکوکی کارروائیاں،5بجلی چور پکڑ لئے ، حوالات میں بند
بستی بھاٹی میتلا،ڈھول،عاربی لون، نورنگ والا سے 48صارف پکڑے گئے
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)، رینجرز اور پولیس فورسز نے شاہ صدر دین سب ڈویژن ڈی جی خان کے علاقوں میں آپریشن کرتے ہوئے 5 بجلی چور موقع سے گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیئے ۔ایکسین ڈی جی خان ڈویژن انجینئر عزیزالرحمن اور ایس ڈی او شاہ صدر دین سب ڈویژن شہباز احمد بھٹی نے شاہ صدر دین، بستی بھاٹی میتلا، بستی ڈھول 1، بستی ڈھول 2، بستی عاربی لون اور بستی نورنگ والا میں 48 افراد کو ڈائریکٹ ایل ٹی لائنوں سے کنڈیاں لگاکر اور میٹروں میں خرابی کر کے بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔آپریشن کے دوران 28 غیر قانونی میٹرز، بستی بھاٹی میتلا اور بستی ڈھول میں نصب 3 ٹرانسفارمرز اور 1500 فٹ ایل ٹی کنڈکٹر قبضہ میں لئے گئے ۔ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 10 لاکھ روپے واجبات/بقایاجات وصول کر کے خزانے میں جمع کروائے گئے ۔میپکو کی ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کروانے کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنوں میں درخواستیں بھیج دی ہیں تاکہ قانونی کارروائی مکمل کی جا سکے ۔