ہمسائے کے گھر جانیوالی لڑکی اغوا ء

ہمسائے کے گھر جانیوالی لڑکی اغوا ء

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)ہمسائے کے گھر جانے والی 17 سالہ نوجوان لڑکی اغوا،بھائی کی مدعیت میں پولیس نے نامعلوم کے خلاف اغوائکا مقدمہ درج۔۔۔

تھانہ سٹی کوٹ ادو کے علاقے وارڈ نمبر 14 سی محلہ مہدالشریعہ کی رہائشی 17 سالہ اقراء بی بی ہمسائے کے گھر گئی لیکن واپس نہ لوٹی۔ والدہ نے مغرب تک انتظار کیا، بعد ازاں والدین مذکورہ ٹیچر کے گھر گئے جہاں بتایا گیا کہ اقراء بی بی کچھ دیر وہاں رہی اور پھر چلی گئی۔ متعدد کالز کے باوجود اس کی کوئی اطلاع نہ ملی۔پولیس نے مغویہ کے بھائی یوسف لاڑ کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں