ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ کی سربراہی یونین عہدیداروں کاا جلاس
ملتان (خصوصی رپورٹر)پاکستان ریلوے ملتان ڈویژن میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ افتخار حسین کی سربراہی میں مختلف یونینز کے عہدیداروں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
اجلاس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا اور ریلوے کی ترقی کے لئے مؤثر اقدامات کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔اجلاس میں اجتماعی معاملات، باہمی اتحاد و یگانگت اور پاکستان ریلوے کی بہتری کے لئے مثبت سرگرمیوں کی اہمیت اجاگر کی گئی۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ نے شورکوٹ سیکشن کی سیلاب کے بعد مکمل بحالی پر تمام متعلقہ یونینز کو مبارکباد دی اور یونینز کے کردار کو سراہا۔ اس کے علاوہ گزشتہ سالوں میں یونینز کے کردار، انفرادی و اجتماعی تجربات اور درپیش چیلنجز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔