موبائل سم کا تنازع 5افراد کاماں بیٹی پر تشدد
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )موبائل سم کاتنازع، 5افرادکاماں بیٹی پربہیمانہ تشدد،ارشادبی بی اپنی بیٹی سمیت گھرمیں موجودتھی کہ بلال،اشفاق وغیرہ نے دھاوابول دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزنواحی گاؤں 223۔ای بی کے رہائشی محمداسلم کی بیوی ارشادبی بی اپنی بیٹی14سالہ ام مزلفا فاطمہ کے ہمراہ گھرمیں موجودتھی کہ اس دوران دیہہ ہذاکے ہی رہائشی بلال، اشفاق، دانش حمزہ اورریحانہ نے گھر پر دھاوابول دیااوربہیمانہ تشددکانشانہ بناتے ہوئے ام مزلفا فاطمہ اوراس کی ماں ارشادبی بی کولہولہان کردیاوجہ عنادام مزلفافاطمہ اورریحانہ بی بی کے درمیان موبائل سم کاتنازع بتائی جاتی ہے۔