پولیس مقابلہ، فائرنگ تبادلے میں ڈاکو زخمی ،گرفتار
شبیر آباد کے قریب وقوعہ، ارسلان ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنا
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )تھانہ دانیوال کے علاقہ شبیر آباد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کے مطابق گشت کے دوران موٹر سائیکل سوار تین مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو وہ مبینہ طور پر موٹر سائیکل موڑ کر فرار ہو گئے تعاقب کرنے پر ملزموں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے کے دوران مبینہ طور پر ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جبکہ اس کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زخمی ساتھی کو موقع پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی جو ریکارڈ یافتہ ہے اور اس کے خلاف تھانہ سٹی وہاڑی تھانہ صدر وہاڑی تھانہ دانیوال اور تھانہ ٹھینگی میں مبینہ طور پر متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ وہ تقریباً 20 مقدمات میں مطلوب تھا پولیس نے ملزم کے قبضے سے مبینہ طور پر 20 یوم قبل ڈیفنس ویو کے علاقہ سے چھینا گیا لیپ ٹاپ اور ایک پسٹل بھی برآمد کر لیا ۔