دیہات میں بھی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا رہا :ثاقب علی
روزانہ کی بنیاد پر ستھرا پنجاب ٹیموں کی مانیٹرنگ کی جا رہی :فوکل پرسن کی گفتگو
مظفرگڑھ، ماہڑہ (سٹی رپورٹر ، نا مہ نگار )ستھرا پنجاب پروگرام معائنہ ٹیم کے سربراہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن ثاقب علی نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے ملاقات کی۔ستھرا پنجاب پروگرام معائنہ ٹیم کے سربراہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات پر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی کاوشوں کو سراہا۔ شہر میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، فیلڈ آپریشنز اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل یوسف چھینہ بھی موجود تھے ۔ستھرا پنجاب پروگرام معائنہ ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اہم اقدام ہے جس سے تمام اضلاع میں شہروں کے ساتھ دیہات میں بھی صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔روزانہ کی بنیاد پر ستھرا پنجاب ٹیموں کی مانیٹرنگ بھی کی جا رہی ہے ۔