اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہسپتال کا دورہ، حاضری کی چیکنگ

اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہسپتال  کا دورہ، حاضری کی چیکنگ

جلال پورپیروالہ (نامہ نگار) اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مکرم سلطان نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔

دورانِ دورہ انہوں نے ہسپتال عملہ کی حاضری چیک کی اور ایمرجنسی وارڈ، لیبر روم، بچوں کا وارڈ، فارمیسی سمیت دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران مریضوں اور ان کے لواحقین سے گفتگو کر کے علاج معالجہ، ادویات کی دستیابی اور عملہ کے رویے کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری، بروقت اور مؤثر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں