ویمن یونیورسٹی کے 444طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

ویمن یونیورسٹی کے 444طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

ملتان (خصوصی رپورٹر) ویمن یونیورسٹی ملتان میں 444 لیپ ٹاپ تقسیم کر دیئے گئے ۔ ترجمان یونیورسٹی کے۔۔۔

 مطابق یہ اقدام ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی ہدایات اور پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے تحت کیا گیا۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔وائس چانسلر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کی فراہمی محض ایک سکیم نہیں بلکہ ڈیجیٹل انقلاب کی جانب عملی قدم ہے ۔ ڈیجیٹل وسائل تک مساوی رسائی طلبہ و طالبات کو جدید تحقیق، آن لائن جرنلز، عالمی تعلیمی پلیٹ فارمز اور جدید سافٹ ویئر تک براہِ راست رسائی فراہم کرتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں