انجمن تاجران ،مخیر حضرات کا روزانہ افطاری کا اہتمام جاری

انجمن تاجران ،مخیر حضرات کا  روزانہ افطاری کا اہتمام جاری

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)جامع مسجد غلہ منڈی وہاڑی میں تقریباً 24سال سے رمضان کے دوران روزانہ افطاری کا سلسلہ جاری ہے ۔

 افطاری کا اہتمام مرکزی انجمن تاجران، انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی اور مخیر حضرات کے تعاون سے کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی چوہدری طاہر شریف گجر کی زیر نگرانی معروف تاجر حاجی فرید، راؤ مشتاق مصطفیٰ میمن، رفیق کمیشن شاپ والے اور دیگر نے خدمات انجام دیں۔ شرکاء میں سرپرست اعلیٰ شیخ محمد سلیم داتا والے ، جنرل سیکرٹری حاجی جاوید اقبال اور دیگر مقامی رہنما بھی موجود تھے ۔نعت خواں محسن رضا سعیدی نے ہدیہ نعت پیش کیا اور آخر میں ملکی سلامتی اور مخیر حضرات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں