رمضان کا تقدس پامال، سرعام کھانے پینے کا سلسلہ جاری
ماہڑہ (نامہ نگار)ماہڑہ و گرد نواح میں احترامِ رمضان ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔
شہریوں کے مطابق شہر کے مختلف بازاروں، چوک چوراہوں اور مرکزی شاہراہوں پر متعدد ڈھابے اور ہوٹل دن کے اوقات میں کھلے پائے جا رہے ہیں، اور بعض مقامات پر کھلے عام کھانے پینے کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔اس صورتحال پر شہری حلقوں، سماجی تنظیموں اور مذہبی طبقات نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ مقامی افراد نے کہا کہ رمضان کے تقدس اور قانون کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے ، مگر بعض عناصر کھلے عام خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ شہریوں اور سماجی نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور متعلقہ انتظامی افسران سے فوری دورے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔