پولیس لائنز میں ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ
ملتان (کرائم رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق کے ہمراہ پولیس لائن کا دورہ کیا۔
اس دوران جاری ترقیاتی منصوبوں، رہائشی گاہوں، پولیس میس اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا گیا اور متعلقہ افسران سے بریفنگ لی گئی۔ سی پی او نے افسران کو ہدایت دی کہ ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کو بہتر بنایا جائے تاکہ پولیس ملازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سید جعفر بخاری سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔ سی پی او نے فلاح و بہبود کو اولین ترجیح قرار دیا۔