بھاری چالانوں، مہنگائی سے عوام بے حال، شیخ عاصم
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران چوک شاہ عباس چاہ جموں والا وہاڑی روڈ کے صدر اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے نائب صدر شیخ عاصم اعجاز نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی، بھاری چالانوں اور پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں فکسڈ ٹیکس کے نفاذ سے حالات مزید خراب ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روزگار کے مواقع کم ہونے اور بھاری جرمانوں کے باعث شہری اپنی موٹرسائیکلیں اور رکشے نذر آتش کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں، جو حکومتی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا اظہار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے پورے نہیں ہو سکے اور آئے روز پٹرول، گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے ۔شیخ عاصم اعجاز نے کہا کہ تاجر برادری پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور بجلی کے بلوں میں عائد فکسڈ ٹیکس کو مسترد کرتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حالیہ اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری عوامی مسائل کے حل کے لئے شہریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر سطح پر آواز بلند کرتی رہے گی۔