خاتون پر تشدد، شوہر اور دیور کیخلاف مقدمہ درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں خاوند اور دیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔۔
پولیس کو نصرت بی بی نے درخواست دی کہ اسکے خاوند اور دیور نے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے زخمی ہوگئی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔