یوم پاکستان پر قومی یکجہتی، ترقی کے عزم کی تجدید ناگزیر، خرم عظیم

یوم پاکستان پر قومی یکجہتی، ترقی  کے عزم کی تجدید ناگزیر، خرم عظیم

ملتان (خصوصی رپورٹر)جامعہ زکریا ایمپلائز ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما خرم عظیم نے کہا ہے کہ یومِ پاکستان پر قومی یکجہتی اور ۔۔۔

ترقی کے عزم کی تجدید کی ضرورت ہے 23 مارچ یومِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار دن ہے ، جب ہمارے اسلاف نے بے مثال قربانیوں اور ثابت قدمی کے ساتھ ایک آزاد وطن کے قیام کی بنیاد رکھی انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں وطنِ عزیز کی سالمیت، اتحاد اور ترقی کے لئے اپنے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے ۔ یومِ پاکستان دراصل قراردادِ لاہور کی یاد دلاتا ہے ، جس نے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ ریاست کے قیام کی راہ ہموار کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں