عید تعطیلات کے اختتام پر پبلک ٹرانسپورٹ کی سخت مانیٹرنگ

 عید تعطیلات کے اختتام پر پبلک ٹرانسپورٹ کی سخت مانیٹرنگ

اوورچارجنگ ولوڈنگ پر کارروائی ،9گاڑیوں کو ساڑھے 20روپے جرمانہ

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر عید تعطیلات کے اختتام پر پبلک ٹرانسپورٹ کی سخت مانیٹرنگ جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے عید کے تیسرے دن مختلف ناکوں پر کارروائیاں کیں۔ کارروائی کے دوران 67 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، جن میں اوورچارجنگ پر 9 گاڑیوں کو مجموعی طور پر 20,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 7 گاڑیوں کے چالان اور 2 گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا۔ مزید برآں 15 مسافروں کو زائد وصول شدہ کرایہ واپس دلوا دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے واضح کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں سے کسی بھی قسم کی لوٹ مار یا اوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائے گی اور اوورلوڈنگ کے خلاف بھی سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ شہریوں کی سہولت یقینی بنائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں