وہاڑی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار،چار افراد کو لوٹ لیا

وہاڑی میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار،چار افراد کو لوٹ لیا

لٹنے والوں میں شہریوں میں قیصر ،فراز، اسلم، ذیشان اور غلام مصطفی شامل

وہاڑی (نمائندہ خصوصی)نواحی گاؤں 469 ای بی کے قریب دو ڈاکوؤں نے چار افراد کو لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے گاؤں 495 ای بی کے رہائشی محمد قیصر اور اس کے ساتھیوں فراز، اسلم، ذیشان اور غلام مصطفی کو اسلحہ تان کر روکا اور ہزاروں روپے نقدی، تین عدد قیمتی موبائل فون اور موٹر سائیکل نمبر VRL3901 چھین کر فرار ہو گئے ۔ تھانہ فتح شاہ پولیس نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے فوری کارروائی شروع کر دی ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری دیں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں