سب انسپکٹر شہید کے بچوں میں عیدی اور تحائف تقسیم
ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈی پی او صادق بلوچ نے رضوان محبوب سب انسپکٹر شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی ۔۔
اور بچوں کو عیدی اور تحائف دیے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور محکمہ پولیس اپنے شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑا ہے ۔ عید کی خوشیوں میں شہداء کے اہلخانہ کو شریک کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ انہیں یہ احساس ہو کہ پوری قوم اور پولیس فورس ان کے ساتھ ہے ۔