یوم پاکستان پرخانیوال ضلع کونسل میں بھی پرچم کشائی

یوم پاکستان پرخانیوال ضلع کونسل میں بھی پرچم کشائی

قومی پرچم کو سلامی پیش، سائرن بجائے ،ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ خانیوال کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر ضلع کونسل میں مرکزی پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ، پولیس، سول ڈیفینس، ریسکیو اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکار چاک و چوبند دستوں کے ہمراہ شریک ہوئے ۔ ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید اور ڈی پی او محمد عابد نے تقریب کی قیادت کی۔ سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی تاکہ شہداء اور قائداعظم کے لیے خراج عقیدت پیش کیا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے اور نئی نسل کو وطن کی حفاظت اور اس کی حرمت کے پیغام پہنچانا ضروری ہے ۔ ڈی پی او محمد عابد نے کہا کہ 23 مارچ برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک عظیم خوشخبری لایا اور آج قوم ملی جذبے سے یوم پاکستان منا رہی ہے ۔ تقریب میں ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں