ڈی سی آفس میں پرچم کشائی،پولیس، سول ڈیفنس کی سلامی

ڈی سی آفس میں پرچم کشائی،پولیس، سول ڈیفنس کی سلامی

تقریب میں شہداء کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیایوم پاکستان اتحاد،ایمان اور تنظیم پر عمل کا درس دیتا ہے،لیاقت علی

لودھراں(سٹی رپورٹر)لودھراں میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی نے ڈی سی آفس میں پرچم کشائی کی۔اس موقع پر پولیس اور سول ڈیفنس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔تقریب میں شہداء کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔ملکی سالمیت،ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لیاقت علی گیلانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم پاکستان تجدید عہد کا دن ہے، 23 مارچ 1940کو قرارداد نے مسلمانوں کیلئے الگ مملکت کی بنیاد رکھی،آج یوم پاکستان پر ہمیں اپنے اسلام کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہوگا،یوم پاکستان ہمیں اتحاد،ایمان اور تنظیم پر عمل کا درس دیتا ہے ، وطن عزیز کی سلامتی،استحکام کیلئے ہمیں ملکر کام کرنا ہوگا۔اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن رانا محمد رزاق،سول ڈیفنس آفیسر طاہر عباس بھٹہ ودیگر افسر موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں