کوٹ ادو میں یوم پاکستان پر ریلی اور پرچم کشائی
میونسپل کمیٹی سے ریلی کا آغاز ہوا، افسروں، تاجروں، شہریوں کی شرکت
کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) یومِ پاکستان کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام شاندار ریلی نکالی گئی اور پرچم کشائی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ ریلی کا آغاز میونسپل کمیٹی سے کیا گیا جس میں ڈی پی او منصور قمر، اے ڈی سی قدسیہ ناز، محمد اسد علی، کاظم خان اور دیگر افسران، تاجر اور شہری شریک ہوئے ۔ شرکاء نے حب الوطنی اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب میں قومی ترانے کی دھن پر پرچم لہرایا گیا۔ مقررین نے کہا کہ یومِ پاکستان ہمیں اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کا درس دیتا ہے اور ملک کی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔