عید پرگیس لوڈ شیڈنگ شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا

عید پرگیس لوڈ شیڈنگ   شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) عیدالفطر کے تینوں دن سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔

صبح کے اوقات میں گیس کی بندش کے باعث گھریلو خواتین کو کھانا تیار کرنے میں دشواری پیش آئی جبکہ دوپہر تک گیس کی فراہمی معطل رہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عید جیسے موقع پر گیس بندش نے خوشیوں کو متاثر کیا۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ آئندہ ایسے مواقع پر گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں