عید کے دوران 124 حادثات، 161افراد زخمی
ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریسکیو 1122 نے رپورٹ جاری کی کہ چاند رات سے عید کے دوسرے دن ضلع بھر میں 124 روڈ ٹریفک حادثات ہوئے ، جن میں 161 افراد زخمی ہوئے ۔۔
۔ ریسکیو ٹیموں نے 98 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی اور 63کو قریبی ہسپتال منتقل کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احمد کمال نے کہا کہ محفوظ ڈرائیونگ ہی حادثات سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے اور شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کرنی چاہیے ۔