پولیس نے لاوارث بچوں کو ورثا سے ملادیا

 پولیس نے لاوارث  بچوں کو ورثا سے ملادیا

ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ سیتل ماڑی کی چوکی لاری اڈا کے انچارج محبوب احمد نے سڑک پر ملنے والے ایک لاوارث بچے کو تحویل میں لے کر فوری طور پر اس کے ورثا کی تلاش شروع کر دی۔۔۔۔

 بروقت اقدامات کے باعث بچے کے اہل خانہ کو تلاش کرکے اسے ان کے حوالے کر دیا گیا، جس پر ورثا نے ملتان پولیس کا شکریہ ادا کیا۔اسی طرح تھانہ سٹی شجاع آباد کے ایس ایچ او محمد عمران گل کی نگرانی میں بھی ایک لاوارث بچے کو تحویل میں لیا گیا اور اس کے ورثا کو تلاش کرکے بچے کو بحفاظت ان کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں