20 میپکو افسروں کی ترقی، لائن سپرنٹنڈنٹس فرسٹ بنادیا
ترقی پانے والوں میں محمد شاہد، امانت علی، بلال حسین،محمد رفیق شامل
ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میں منعقدہ پروموشن بورڈ کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں لائن سپرنٹنڈنٹ سیکنڈ (LS-II) کے عہدے پر تعینات 20 اہلکاروں کو باضابطہ طور پر ترقی دے کر بنیادی سکیل میں لائن سپرنٹنڈنٹ فرسٹ (LS-I) بنا دیا گیا ہے ۔ یہ ترقیاں مقررہ پروموشن کوٹہ کے تحت دی گئی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کیریئر مینجمنٹ میپکو عبدالرزاق کاشف کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق ترقی پانے والے اہلکاروں کو متعلقہ سپرنٹنڈنگ انجینئرز آپریشن کے سپرد کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں ادارہ جاتی ضروریات اور دستیاب آسامیوں کے مطابق مختلف مقامات پر تعینات کیا جا سکے ۔ یہ ترقی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور اہلکار اپنی نئی ذمہ داریاں فوری طور پر سنبھالیں گے ۔یہ اقدام ادارے میں کارکردگی بہتر بنانے ، فیلڈ آپریشنز کو مؤثر کرنے اور تجربہ کار عملے کو آگے لانے کے لیے کیا گیا ہے ۔ترقی پانے والوں میں محمد شاہد ، امانت علی ، بلال حسین ، محمد رفیق ، محمد یونس ، اسرار احمد اور جمشید اصغر ، سید محمد عباس رضا ، ظفر بشیر ، محمد نواز ، محمد خالد فاروق ، محمد ندیم اختر ، عبدالشکور ، محمد اسحاق سانگی ، محمد عارف ، محمد سلیم ، احمد علی ، سیف الرحمن ، محمد آصف اور زاہد جاوید (کنسٹرکشن سیکنڈ، ملتان) شامل ہیں۔