زہریلی کھیر سے 40سے زائد زائرین کی حالت غیر
دربار لاڑتا شجاع باد روڈ پر واقعہ، متاثرین کوہسپتال منتقل کردیا گیا
ملتان (کرائم رپورٹر)زہریلی کھیر کھانے سے متعدد افراد کی طبیعت خراب ہوگئی ریسکیو نے طبی امداد دی بتایا گیا ہے کہ کوٹ سرور شہید دربار لاڑ تا شجاعباد روڈ پر زائرین کو کھیر کھانے سے فوڈ پوائزننگ ہوئی فیصل آباد سے آنے والے چیمہ برادرز کی بس کے تقریباً 40 سے زائد زائرین متاثر ہوئے زائرین کو کھیر کھانے کے بعد پیٹ میں شدید درد اور الٹیاں شروع ہو گئیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو کنٹرول روم نے قریبی ایمرجنسی سروسز کو روانہ کر دیا۔ 4 ایمبولینسز نے فوری رسپانس کے ساتھ موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ریسکیو سٹاف نے متاثرہ افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔31 متاثرہ مریضوں کو نشتر 2 اور ڈی ایچ کیو مظفرگڑھ روڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔باقی متاثرہ افراد کو بھی مرحلہ وار ہسپتال منتقل کردیاگیا۔