عید پر ستھرا پنجاب ٹیم کی خدمات لائق تحسین، اصغر اقبال لغاری
امید ہے آئندہ بھی مزید بہتری لاتے ہوئے سروسز فراہم کی جائیں گی، گفتگو ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر احمد خادم کے ہمراہ مریضوں کی عیادت ، مٹھائی تقسیم
کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )عید الفطر کے دوران میونسپل اور ستھرا پنجاب کی سروسز قابل تحسین رہیں ،تمام محکموں نے بھرپور سہولتیں فراہم کیں۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر محمد اصغر اقبال لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سروس میں 100 فیصد درستی ممکن نہیں بہتری کی گنجائش موجود رہتی ہے لیکن ستھرا پنجاب اور میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی اور سیور مینز نے قابل تحسین حد تک اپنی خدمات انجام دیں اور صفائی کے نظام کو بہتر بنایا یہ ورکرز ہمارے لیے شب و روز مصروف رہے ۔ان کی خدمات کو سراہتے ہیں امید کرتے ہیں کہ آئندہ بھی اس میں مزید بہتری لاتے ہوئے لوگوں کو سروسز فراہم کریں گے ۔ اسی طرح پیرا فورس بھی پرائس کنٹرول اور انکروچمنٹ کے حوالے سے متحرک رہی اس موقع پر محمد شفیق ایم او ستھرا پنجاب کے سپروائزر ملک محمد اسماعیل جا م اکبر انچارج پیرا فورس محمد شعیب و دیگر بھی موجود تھے ۔ دریں اثنا ئٹی ایچ کیو ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر احمد خادم کے ہمراہ مریضوں کی عیادت کی اور مٹھائی تقسیم کی۔