سید احمد سعید کاظمی ؒ کے عرس کی تقریبات کا آغاز
آج ختم بخاری شریف، نماز ظہر کے بعد نشست میں علماء کرام کے خطابات ہونگے
ملتان (کرائم رپورٹر )جمعیت علمائے پاکستان اور جماعت اہل سنت کے بانی غزالئی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کا 41واں سالانہ عرس شاہی عیدگاہ خانیوال روڈ ملتان میں شروع ہوگیا تقریبات کا آغاذ سجادہ نشین اور جماعت اہل سنت پاکستان کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے چادر پوشی سے کیا ۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور علامہ سید حامد سعید کاظمی،علامہ سید ارشد سعید کاظمی،سید طاہر سعید کاظمی،ڈاکٹر سید اطہر سعید کاظمی،پروفیسر سید احسن سعید کاظمی، سید جاوید سعید کاظمی،سید احمد سعید کاظمی،سید محمد سعید کاظمی،سید حسن سعید کاظمی،سید شارق سعید کاظمی،سید رافع سعید کاظمی،سید احد سعید کاظمی،سید حمزہ سعید کاظمی،سید روح القدوس سعید کاظمی،احمد رضا قریشی،احمد سلیم قریشی ،علامہ محمد فاروق خان سعیدی، وسیم ممتاز ایڈووکیٹ، پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،عبدالرحمان قریشی،احمد اقبال سعیدی،محمد کاظم سعیدی،حافظ عبدالرزاق اور محمد اکرم سعیدی کے علاوہ عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ملک وملت کی سالمیت واستحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی عرس کے دوسرے روز آج نماز فجر کے بعد ختم بخاری شریف ہوگا دس بجے دن اور بعد نماز ظہر کی نشستوں میں ممتاز علمائاور مشائخ خطاب کریں گے تیسرے روز 25مارچ بروزبدھ کو دس بجے اختتامی تقریبات ہوں گی ایک بجے دن ختم شریف اور اجتماعی دعا ہوگی۔