میپکو:60کروڑ لاگت کے ترقیاتی منصوبے مکمل،950ٹرانسفارمرز اپ گریڈ

میپکو:60کروڑ لاگت کے ترقیاتی منصوبے مکمل،950ٹرانسفارمرز اپ گریڈ

کم وولٹیج، لائن لاسز، اوورلوڈنگ کے مسائل حل، صارفین کو بہترین سہولت میسر آسکے گی، اقدام کا مقصد بجلی کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، سی ای او گل محمد زاہد

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)ریجن میں بجلی کے تقسیم کار نظام کی بہتری اور اپ گریڈیشن کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں۔ رواں مالی سال 2025-26ء کے دوران60کروڑ16 لاکھ روپے کی لاگت سے مختلف استعداد کار کے 950 ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن مکمل کی گئی ہے جبکہ صارفین کو بلا تعطل، مستحکم اور معیاری بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اضافی ٹرانسفارمرز بھی نصب کئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہدنے افسروں کے ویڈیولنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کمپنی نے رواں سال کے ترقیاتی پروگرام کے تحت تمام اضلاع میں کم وولٹیج، لائن لاسز اور اوورلوڈنگ کے مسائل کے خاتمے کو اولین ترجیح دی ہے ۔

ہماری اولین ترجیح صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنا اور بجلی کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔ اپ گریڈیشن کے ان منصوبوں سے نہ صرف سسٹم کی استعداد میں اضافہ ہوا ہے بلکہ وولٹیج میں بہتری اور نقصانات میں نمایاں کمی بھی آئی ہے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہناہے کہ میپکو کے زیر انتظام 13 اضلاع میں جاری منصوبوں میں پرانے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی، گرڈ اسٹیشنز کی توسیع، اور ہائی ٹینشن و لو ٹینشن لائنز کی ری کنڈکٹرنگ شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ جولائی2025ء تا فروری 2026ء کے دورانئے میں ملتان سرکل میں 199ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن پر10کروڑ روپے ، ڈی جی خان سرکل میں 77 ٹرانسفارمر اپ گریڈ کرنے پر 3کروڑ82لاکھ روپے لاگت آئی ۔ ، وہاڑی سرکل میں 259 ٹرانسفارمرز اپ گریڈکرنے پر 20کروڑ93لاکھ روپے ،بہاولپور سرکل میں 46ٹرانسفارمرز اپ گریڈکرنے پر3کروڑروپے ،ساہیوال سرکل میں 9ٹرانسفارمرز اپ گریڈکرنے پر 41لاکھ 20ہزارروپے ،رحیم یار خان سرکل میں52ٹرانسفارمرز اپ گریڈکرنے پر3کروڑ45لاکھ روپے ، مظفرگڑھ سرکل میں 180ٹرانسفارمرز اپ گریڈکرنے پر 8کروڑ 65 لاکھ روپے ، بہاولنگر سرکل میں81ٹرانسفارمرز اپ گریڈکرنے پر6کروڑ90لاکھ روپے ،خانیوال سرکل میں 50 ٹرانسفارمرز اپ گریڈکرنے پر 2کروڑ84لاکھ روپے لاگت آئی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں