اوباش کی 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)اوباش کی10سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش۔متاثرہ بچی ٹافیاں لینے دکان پرجارہی تھی جس کوساحل مسیح زبردستی ایک ویران احاطہ میں لے گیا۔
تفصیل کے مطابق نواحی بستی حصاریہ کالونی کے رہائشی اعظم کی10سالہ بیٹی ٹافیاں لینے دکان پرجارہی تھی کہ راستہ میں کھڑادیہہ ہذاکاہی رہائشی ساحل مسیح ولدغفور مسیح زبردستی اسے ایک ویران احاطہ میں لے گیاجہاں ساحل مسیح بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے لگا۔بچی کے رونے کی آوازسن کرجب اس کاوالداعظم ودیگرمحلہ داروہاں پہنچے توملزم فرارہوجانے میں کامیاب ہوگیا۔تاثرہ بچی کے والداعظم کی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔