پنجاب میں ایجوکیشن افسروں کی بھرتی، درخواستیں طلب

پنجاب میں ایجوکیشن افسروں کی بھرتی، درخواستیں طلب

سی ای او، ڈی ای او، ڈی ڈی ای او کیلئے میرٹ پر انتخابی عمل شروع

ملتان (خصوصی رپورٹر)ملتان سمیت پنجاب بھر میں سی ای او، ڈی ای او اور ڈی ڈی ای او ایجوکیشن کے عہدوں پر تقرری کے لئے سلیکشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق تقرریاں شفاف، مسابقتی اور میرٹ پر مبنی نظام کے تحت کی جائیں گی، تاکہ اہل اساتذہ کو مساوی مواقع فراہم کئے جا سکیں۔اعلامیے کے مطابق سی ای او کے عہدے کے لئے امیدوار کا گریڈ 19 میں ہونا، عمر 55 سال سے کم، ماسٹرز ڈگری، کم از کم دو سال کا انتظامی تجربہ اور متعلقہ تربیتی کورسز ہونا ضروری ہے ، جبکہ سروس ریکارڈ میں کوئی بڑی سزا نہ ہو۔ ڈی ای او کے لئے بھی گریڈ 19، عمر 55سال سے کم، ماسٹرز ڈگری اور کم از کم ایک سال کا انتظامی تجربہ لازمی قرار دیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں