انسداد جرائم کارروائیاں،سی سی ڈی اہلکاروں میں انعامات تقسیم
وہاڑی(خبرنگار،نمائندہ خصوصی)ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی جانب سے بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات تقسیم۔۔۔
۔تقریب کے دوران ڈی او سی سی ڈی شاہد فاروق برولہ کو تعریفی سند جبکہ سب انسپکٹر چودھری محمد اکرام، سب انسپکٹر امجد ڈھلوں، سب انسپکٹر صفدر حسین، انسپکٹر غازی محمد جاوید، اے ایس آئی محمد معاویہ اور دیگر اہلکاروں میں سی سی تھری سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔سی سی ڈی وہاڑی نے حالیہ کارروائیوں کے دوران ڈکیتی، رابری اور گھریلو وارداتوں میں ملوث 22 گینگ ٹریس کر کے 82 مقدمات یکسو کیے۔