نوسربازی کی وارداتیں، شہری نقدی و موبائل سے محروم

نوسربازی کی وارداتیں، شہری  نقدی و موبائل سے محروم

ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے نوسربازی کے مختلف واقعات میں شہریوں کو نقدی اور موبائل فونز سے محروم کرنے ۔۔۔

کے الزام میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔شاہ رکن عالم پولیس کو نجمہ یاسین نے بتایا کہ وہ نشتر ہسپتال آ رہی تھیں کہ ایک نامعلوم عورت نے نوسربازی کرتے ہوئے ان کے پرس سے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا اور فرار ہوگئی۔دریں اثنا سیتل ماڑی پولیس کو احمد فراز نے درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے انہیں باتوں میں الجھا کر نوسربازی کے ذریعے 21 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لے لیا، بعد ازاں موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں