پرانی رنجش پر مخالفین کی فائرنگ، نوجوان شدید زخمی
علاقے کا گھیراؤ ، ملزمون کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا، پولیس ،زخمی ہسپتال منتقل
میاں چنوں (تحصیل رپورٹر)میاں چنوں کے نواحی گاؤں 118پندرہ ایل میں پرانی رنجش پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مسلح افراد نے مخالفین پر سرعام فائرنگ کی جس کے نتیجے میں نوجوان لہولہان ہو گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ریسکیو ٹیم نے زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا علاج جاری ہے ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔