پولیس کی کارروائیاں منشیات اور شراب فروش گرفتار

 پولیس کی کارروائیاں منشیات  اور شراب فروش گرفتار

جہانیاں (نمائندہ دنیا )پولیس سرکل جہانیاں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں منشیات فروش سے آدھا کلو چرس برآمد کی گئی شراب فروش سے28 لیٹر شراب برآمد ہوئی مقدمات درج کر لیے گئے ۔

ڈی پی او خانیوال کی ہدایت پر ڈی ایس پی جہانیاں کی نگرانی میں کارروائیاں کی گئیں۔ ایس ایچ او کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا پولیس نے کہا کہ منشیات فروش انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں