جماعت اسلامی کی ممبرشپ مہم ،نظام کی عوامی شرکت پر زور
نظام بدلنے کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا :میاں اسلم ایڈووکیٹ
وہاڑی(نمائندہ خصوصی )حلقہ پی پی 232 جماعت اسلامی وہاڑی کی جانب سے اڈا پکھی موڑ پاسبان پٹرولیم سروس کے پاس بدل دو نظام ممبرشپ ڈرائیو مہم کے سلسلے میں کیمپ لگایا گیا جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر حلقے کی عوام نے ضلعی صدر جے آئی یوتھ وہاڑی چوہدری علی وقاص ہنجرا سے اظہارِ محبت کرتے ہوئے ممبرسازی مہم میں بھرپور حصہ لیا۔ کیمپ میں ضلعی امیر جماعت اسلامی چوہدری طارق محمود، حلقہ پی پی 232 کے قائد علی وقاص ہنجرا اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔میاں محمد اسلم ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک کا نظام بدلنے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دینا ہوگا۔ دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ آخر میں ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی۔