تفریحی سہولیات کیلئے ممتاز پارک کی بیوٹیفکیشن کا آغاز

تفریحی سہولیات کیلئے ممتاز پارک کی بیوٹیفکیشن کا آغاز

تمام کام معیاری انداز میں مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں:بلال سلیم

 کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ضلع کوٹ ادو میں عوامی تفریحی مقامات کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں، اسی سلسلے میں ممتاز پارک کوٹ ادو کی بیوٹیفکیشن کا کام ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو بلال سلیم کی سربراہی میں تیزی سے شروع کیا جا رہا ہے ۔پارک میں صفائی ستھرائی، خوبصورت لائٹنگ، گرین بیلٹس کی بحالی، پودوں اور پھولوں کی شجرکاری، واکنگ ٹریک کی بہتری اور شہریوں کے لیے جدید سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کو صاف، خوبصورت اور پُرسکون تفریحی ماحول میسر آ سکے ۔ڈپٹی کمشنر بلال سلیم نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام کام معیاری انداز میں مقررہ وقت کے اندر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور پارکس کی بہتری شہر کے حسن اور صحت مند ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں