وہاڑی : 90 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر

وہاڑی : 90 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر

کاشتکاروں کو ادائیگیاں بروقت کی جائیں :ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کردی

وہاڑی(خبرنگار، نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت کپاس اور گندم خریداری اہداف کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں کپاس ٹارگٹ 2026، کپاس اگاؤ مہم، معیاری بیج و کھاد کی دستیابی، کاٹن بوائی و رجسٹریشن، یوریا و ڈی اے پی کھادوں کی قیمتوں اور نہروں میں پانی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو معیاری بیج اور کھاد کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کپاس قومی معیشت کی اہم فصل ہے اور ضلع وہاڑی میں ایک لاکھ پینتالیس ہزار ایکڑ رقبے پر کپاس کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ گندم خریداری اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع وہاڑی میں 90 ہزار میٹرک ٹن گندم خریداری کا ہدف مقرر ہے جبکہ 5300 میٹرک ٹن باردانہ تقسیم اور 3334 میٹرک ٹن گندم خریدی جا چکی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کاشتکاروں کو ادائیگیاں بروقت کی جائیں اور مراکز خرید پر سہولیات بہتر بنائی جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں