زکریا یونیورسٹی میں لیبارٹری سیفٹی سے متعلق سیمینار
ملتان (خصوصی رپورٹر)بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے شعبہ بایو کیمسٹری کے زیرِ اہتمام ایک علمی و تربیتی سیمینار سائنٹیفک سیمینار۔۔۔
: لیبارٹری سیفٹی کے ذریعے سائنسی مہارت کی تعمیر منعقد کیا گیا۔سیمینار کا بنیادی مقصد طلبہ اور نوجوان محققین کو جدید لیبارٹری مینجمنٹ، بایو سیفٹی اصولوں اور سائنسی مہارتوں کی پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنا تھا۔تقریب کے دوران لیبارٹری مینجمنٹ اینڈ بایو سیفٹی: سکلز فار فیوچر سائنٹسٹس اور کلینیکل و انڈسٹریل لیبارٹریز میں بایو کیمسٹس کیلئے کیریئر کے مواقع جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی سیشنز منعقد ہوئے ، جن میں طلبہ کو عملی مشورے دیئے گئے ۔ مہمان مقررین ڈاکٹر غلام مصطفی اور ڈاکٹر راحیلہ جبین نے خطاب کرتے ہوئے لیبارٹری سیفٹی اور سائنسی تحقیق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔