ریل بازار بیوٹیفکیشن منصوبہ 30 جون تک مکمل کرنیکی ہدایت

ریل بازار بیوٹیفکیشن منصوبہ 30 جون تک مکمل کرنیکی ہدایت

ترقیاتی کاموں میں معیار اور رفتار یقینی بنائی جائے ، ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی ہدایت

وہاڑی (خبرنگار، نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے ریل بازار بیوٹیفکیشن منصوبہ 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں معیار اور رفتار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت شہر کی خوبصورتی اور شہری سہولیات میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ شہری جلد بہتر اور خوبصورت ماحول سے مستفید ہو سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیاری میٹریل کے استعمال پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ 15 کروڑ روپے لاگت سے جاری اس منصوبے کے تحت جدید فاؤنٹین، رنگین ٹف ٹائلز، یکساں رنگ و روغن اور دیگر خوبصورتی کے اقدامات شامل ہیں۔ منصوبہ مکمل ہونے سے شہریوں کو صاف ستھرا، کشادہ اور دلکش ماحول میسر آئے گا جبکہ بازار کی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔

 اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے منصوبے پر جاری پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں