ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی، ڈاکو 9 لاکھ روپے چھین کر فرار

 ڈکیتی مزاحمت پر شہری زخمی، ڈاکو 9 لاکھ روپے چھین کر فرار

زخمی مدثر قریبی گھر میں داخل ہوکر محفوظ ہوگیا،جائے وقوعہ سے پستول بھی برآمد

میاں چنوں(سٹی رپورٹر) لطیف باغ سوسائٹی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا جبکہ ملزم تقریباً 9 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 126 پندرہ ایل کا رہائشی مدثر موٹر سائیکل پر شہر سے اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ لطیف باغ سوسائٹی کے قریب تین ڈاکوؤں نے اسے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اس سے 30 لاکھ روپے کی رقم چھیننے کی کوشش کی۔شہری کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مدثر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ زخمی حالت میں وہ قریبی گھر میں داخل ہو کر محفوظ ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی میاں چنوں مرزا صدیق اور ایس ایچ او سٹی راشد محمود پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ڈاکوؤں کا ایک پستول بھی برآمد کر لیا۔واردات کے دوران ڈاکو تقریباً 9 لاکھ روپے کی رقم لے کر فرار ہوگئے ۔ بعد ازاں ڈی پی او خانیوال محمد عابد وڑائچ بھی موقع پر پہنچے اور سکیورٹی انتظامات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے انتظامیہ سے جواب طلب کر لیا۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں