جعلی پیرکی علاج کے بہانے دوشیزہ کیساتھ رات بھر زیادتی
مونڈکا(نامہ نگار)جعلی پیر روحانی علاج کے بہانے دوشیزہ کیساتھ رات بھر زیادتی کرتا رہا۔خانگڑھ کی رہائشی خاتون(ر)نے بتایا کہ اسکی پندرہ سالہ لڑکی عرصہ سے بیمار تھی۔۔
،علاج معالجہ کے باوجود طبیعت ٹھیک نہ ہونے پر وہ بستی کربلا چوک ملانوالا کے رہائشی جعلی پیر عبداللہ کے پاس گئی جس نے اسکا علاج اکیلے میں کرنے کا کہا جس پر وہ اپنی بیٹی کو لیکر واپس گھر چلی گئی۔ دوسرے روز وہ کام کی غرض سے باہر خان گڑھ شہر گئی تو عبداللہ اس دوران میرے گھر آکر میری پندرہ سالہ بیٹی سدرہ کو لیکر اپنے گھر چلا گیا۔ دوسرے روز صبح پیر عبداللہ کے گھر پہنچی تو دیکھا وہ اسکی بیٹی کیساتھ قابل اعتراض حالت میں سویاہواہے ۔متاثرہ لڑکی نے بتا یا کہ پیر اسکے ساتھ رات بھر زیادتی کرتا رہا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔