آئندہ سال سے آٹھویں جماعت کے امتحانات لازمی قرار

آئندہ سال سے آٹھویں جماعت کے امتحانات لازمی قرار

فیل طلبہ پرموٹ نہیں ہوں گے ، آٹھ مضامین کے امتحانات ہوں گے

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اسسمنٹ اتھارٹی پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اسسمنٹ اتھارٹی نے آئندہ برس سے جماعت ہشتم کے سالانہ امتحانات لازمی قرار دے دیئے ہیں۔ نئی ہدایات کے مطابق سالانہ امتحان 2027ء میں طلبہ و طالبات سے مجموعی طور پر 8 مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے جن میں کامیابی لازمی ہوگی، جبکہ فیل ہونے والے طلبہ نویں جماعت میں پرموٹ نہیں ہو سکیں گے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق نویں جماعت میں داخلے کے وقت آٹھویں جماعت کا رزلٹ کارڈ جمع کرانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ امتحانی مضامین میں اردو، انگلش، ریاضی، سائنس، اسلامیات، ترجمہ قرآن مجید اور تاریخ یا جغرافیہ شامل ہوں گے ۔حکام کے مطابق نئے نصابی اور امتحانی نظام کا مقصد طلبہ کی تعلیمی استعداد بہتر بنانا، دینی تعلیم کو فروغ دینا اور بنیادی مضامین پر گرفت مضبوط کرنا ہے ۔نئے امتحانی نظام کے اعلان کے بعد تعلیمی حلقوں، اساتذہ اور والدین میں مختلف آراء سامنے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ 

تعلیمی ماہرین نے ترجمہ قرآن مجید کو امتحانی مضامین میں شامل کرنے کو مثبت اقدام قرار دیا ہے تاہم اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نئے نظام اور امتحانی طریقہ کار سے متعلق بروقت تربیت اور واضح گائیڈ لائنز فراہم کی جائیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں