ڈپٹی کمشنر لودھراں کا سائلین کے مسائل فوری حل کرنے کا حکم

ڈپٹی کمشنر لودھراں کا سائلین کے  مسائل فوری حل کرنے کا حکم

لودھراں(سٹی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں شہریوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔۔

۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں محمد اشرف نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر کے دروازے شہریوں کیلئے کھلے رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر مختلف علاقوں سے آنے والے سائلین کے مسائل سنے اور متعدد درخواستوں پر فوری احکامات جاری کیے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ٹیلیفونک ہدایات بھی دیں تاکہ شہریوں کے مسائل جلد حل کیے جا سکیں۔ سائلین نے مالی امداد، قبضہ واگزار کرانے ، ملازمت کے حصول اور وراثتی فیصلوں پر عملدرآمد سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں