پانچ اشتہاری وعدالتی مفرور گرفتار
ملتان (کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ پولیس کی کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب پانچ اشتہاری و عدالتی مفرورگرفتار۔۔۔
۔پولیس کے مطابق سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک افراد کو روکا گیا جن کی جانچ پڑتال پر ان کا اشتہاری اور عدالتی مفرور ہونا ثابت ہوا۔ گرفتار ملزم عرصہ سے قانون کی گرفت سے فرار تھے ۔ تمام ملزموں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ تفتیش جاری ہے ۔